سیالکوٹ؛ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح ،7لاکھ62ہزار472بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

14

سیالکوٹ،22اگست  (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے22اگست سے   ضلع سیالکوٹ میں  شروع ہونے والی  پانچ روزہ انسداد پولیو مہم   کا  افتتاح کر دیا ہے۔انہوں نے کشمیر روڈ پکا گڑھا میں خانہ بدوشوں کی بستی میں جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔انسداد پولیو مہم کے دوران  7لاکھ62ہزار472بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے او رمہم کو کامیاب بنانے کیلئے مجموعی طور پر2ہزار 8سو78ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 2ہزار6سو76موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر،133فکسڈ ٹیمیں ڈسپنسریوں، بنیادی و دیہی مراکز صحت اورہسپتالوں ، 69رومنگ ٹیمیں لاری اڈوں، اہم چوکوں اور ریلوے سٹیشن پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گے۔

اس موقع پر سی ای و ہیلتھ ڈاکٹر افضل بھلی نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کی 99یونین کونسل میں رہائشی پذیر ہائی رسک پاپولیشن خانہ بدوشوں، مہاجرین ،دوسرے اضلاع سے محنت مزدوری کیلئے آئے ہوئے عارضی رہائشی اور اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے کل 11ہزار909بچوں کو بھی پولیو قطرے پلائے  جائیں گے۔