ملتان،22 اگست(اے پی پی):غیر محفوظ خوراک کی روک تھام کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان،خانیوال اور لودھراں میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور 100 کلو گرام غیر معیاری کریم اور 10 کلو مضر صحت ممنوعہ اجزاء تلف کردیئے گئے ہیں۔
شعیب خان جدون، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ایکسپائرڈ بریڈ کا استعمال،پیزا کی تیاری کیلئے آلودہ پان کا استعمال کرنے پر ریسٹورنٹ کو 50 ہزار جرمانہ عائد کیا ہے اور کہا خام اشیاء میں مردہ حشرات، کھانوں میں چائنہ نمک کے استعمال پر ہوٹل اور بیکری کو 20، 20 ہزار کے جرمانے کردیئے گئے ہیں اور کہا کہ قاسم پور کالونی، مظفر گڑھ روڈ اور گلگشت کالونی میں فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا ہے،لودھراں میں بدبودار اور ناقص کریم کی موجودگی پر ڈیری پروڈکشن یونٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ہے جبکہ خانیوال اور وہاڑی میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے کیے گئے، یہ جرمانے خوراک کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کا استعمال، واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر کیے گئے ہیں اور کہا خوراک میں ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ مہلک امراض کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہا پنجاب کے شہریوں کو معیاری خوراک کی ترسیل کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔











