سیلاب متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف سمیت امدادی کاموں کی نگرانی کرنے پر افواج پاکستان کو محب وطن  شہریوں کا زبردست خراج تحسین

16

میرپورخاص، 28 اگست ( اے پی پی): سندھ سمیت ملک بھر میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف سمیت امدادی کاموں کی نگرانی کرنے پر افواج پاکستان کو میرپورخاص کے محب وطن  شہریوں کا زبردست خراج تحسین، ایوان صحافت میرپورخاص سے  براستہ اسٹیشن چوک پوسٹ آفس تا مارکیٹ چوک تک پیدل  ریلی نکالی گئی.  ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں  بینر اٹھاکر پاک فوج کی حمایت میں  فلک شگاف نعرے  بلند کیئے  ایوان صحافت کے سرپرست ھاشم شر،  صدر  ایوان صحافت میرپورخاص وارث خاصخیلی، سینئر رکن   ایوان صحافت میرپورخاص فلک شیر،  جرنل سیکریٹری ایوان صحافت میرپورخاص اظہر چدڑ، انجمن تاجران کے صوبائی و مقامی رہنماؤں امین میمن،  انیس الرحمٰن شیخ، ایوان صحافت کے سینئر اراکین بابو شرف الدین لغاری ، ملک عبدالرزاق سمیت سیاسی سماجی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. ریلی کے شرکاء نے مارکیٹ چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج مصیبت کی ہر گھڑی میں اپنے عزیز وطنوں کے ساتھ کھڑی ہیں افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں حالیہ مون سون بارشوں سے ہونیوالی سیلابی تباہی میں یہ افواج پاکستان ہی ہیں جنہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی قوم کو تنہا نہی چھوڑا.