لاہور،01 اگست (اے پی پی):سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ لائیوسٹاک کے اقدامات بارے جائزہ اجلاس ہوا ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مالک بھُلہ نے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک نے تمام انتظامات کر رکھے ہیں صوبہ بھر میں قائم 435 فلڈ سیکٹرز اور314سب سیکٹرز میں محکمہ لائیوسٹاک کے فلڈ ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں فلڈ کیمپس میں 4ہزار سے زائد ویٹرنری عملہ خدمات سر انجام دے رہا ہے۔متاثرہ اضلاع میں 42موبائل ویٹرنری لیبارٹریز بھی تشخیصی امور سرانجام دے رہی ہیں۔ نہوں نے کہا کہ خطرے سے دوچار اضلاع میں حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا رہے ہیں،فلڈ ریلیف کیمپس پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں عوام الناس کو سیلابی صورتحال میں جانوروں کی دیکھ بھال کے متعلق آگاہی پروگرام بھی جاری ہیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز سمیت ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔











