عارف والا ،01 اگست ( اےپی پی): عارف والا شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ احمدیار ۔ بیلی دلاور ۔ جمن شاہ ۔ مرلے ۔ قبولہ ۔ دلووالہ ۔ ترکھنی ۔ محمدنگر ۔ جامعہ اسلامیہ ۔ رنگشاہ ۔ جیونشاہ ۔ ہوتہ روڈ سمیت گردونواح بارش کی لپیٹ میں آگئے جس کے باعث گلیوں اور بازاروں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے پیدل گزرنے والوں کو اضافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بارش کے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔











