صوبہ پنجاب کو پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے،انسداد پولیو قومی مہم 22 تا 26 اگست جاری رہے گی، صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر محمد اختر

3

ملتان،19اگست ( اےپی پی):  صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر محمد اختر نے انسداد پولیو قومی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ ٹاؤن ہسپتال ایس بلاک نیوملتان میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب کو پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے انسداد پولیو قومی مہم 22 تا 26 اگست جاری رہے گی۔ پنجاب بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے تمام والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں آج کے دو قطرے آنے والی صحتمند نسلوں کی ضمانت ہیں والدین سے اپیل ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے پلائیں اور اپنے بچوں کی عمر بھر کی معذوری کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کردیں حکومت پنجاب پولیوکے خاتمہ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے ہم پنجاب کوپولیوفری کرینگے صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال اورسی ای اوہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی اورایم ایس سول ہسپتال راؤ امجد نے کہاکہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں فکسڈ اور موبائل ٹیمیں انسداد پولیو قومی مہم میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی اس بار زیرو مسنگ چائلڈ پالیسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔