عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں طے شدہ ایس او پیز کےمطابق آگاہی دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر

3

اوکاڑہ،11اگست (اے پی پی): عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں طے شدہ ایس او پیز کےمطابق آگاہی دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہےمحکمہ صحت کی طرف سے انسداد ڈینگی کے لئے لوگوں کو بذریعہ ہینڈ بلز اور پوسٹرکی تقسیم سے لوگوں میں صحت و صفائی کا جذبہ بیدار ہوگا۔

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موسم برسات میں ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی ٹیموں کو متحرک رہنا ہوگا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے اجلاس میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے گئے اقدامات پربتایا کہ ضلع میں پانچ سو سے زائدہاٹ سپاٹس کی نگرانی کا عمل بلا تعطل جا ری ہے جبکہ ضلع بھرمیں1088 ٹیمیں ویکٹر سرویلینس کے کام پردن رات مصروف عمل ہیں۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اخترحسین مہار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی ڈاکٹر ذوالفقار حیدر، سی ڈی سی آفیسر اصغرعلی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔