جلالپورپیروالا؛جامع مسجد رشیدیہ بستی گھڑ والہ موضع تھیکلاں جنوبی میں مجلس ذکرحسین علیہ اسلام منعقد

47

جلالپورپیروالا،11اگست(اے پی پی): ہر سال کے طرح امسال بھی وطن عزیز میں محرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا، ملک بھر میں نواسہ رسول ﷺ کی شہادت کو سلام اور نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے ذکر حسین علیہ السلام کی مجالس منعقد کی گئیں۔ جامع مسجد رشیدیہ بستی گھڑ والہ موضع تھیکلاں جنوبی میں بھی مجلس ذکرحسین منعقد کی گئی۔جسکی صدارت نمونہ اسلاف حاجی رشید احمد نے کی اور سرپرست حضرت مولنا ضیاءالحق نے سرپرستی فرمائی۔ محفل میں ملک کے معروف خطیب داعی اسلام مبلغ اسلام حضرت مولنا دلاور خان  نے مولنا طارق جمیل کے انداز میں فکرانگیز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پرفتن دور میں سیدنا حسین کے اسوۃ پر چل کر ایمان بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

محفل میں دیگرجید علماء نے خطاب کیا جن میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبر حضرت مولنا اسداللہ ضیاء اور علاقہ کے معروف خطیب مولنا خرم شہزاد شامل تھے۔ وطن عزیز کے معروف نعت خواں  قاری عبدالغفور معاویہ نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔مولنا فیاض احمد مولنا نوید اختر حاجی مسعود نے محفل کے لیے خصوصی انتظامات کیے ۔

آخر میں مولنا دلاور خان نے انتہائی رقت آمیز دعا کروائی۔ وطن عزیز پاکستان کی ترقی، استحکام، اور خوشحالی کے لیے خصوصی طور پہ دعا کروائی گئی۔