فیصل آباد؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری دودھ کیخلاف کارروائی،380لیٹر دودھ تلف، 17ہزار جرمانہ عائد

8

فیصل آباد،21اگست(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فیصل آباد کی ڈیری ٹیم معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے سر گرم ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمار جاوید نے ٹیم کے ہمراہ پیراں والا چوک میں واقع دودھ کی دُکان کی چیکنگ کی اور موقع پر چیکنگ کے دوران دودھ کا معیار پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے تحت نا پایا گیا جس پر 100 لیٹر دودھ ضائع کر دیا گیا جبکہ علالصبح ستیانہ روڈ پر ناکہ لگاتے ہوئے  ڈیری ٹیم نے 16 دودھ بردار گاڑیاں جس میں 5295 لیٹر دودھ موجود تھا کو چیک کیا جس میں 04 کے نتائج پنجاب فوڈ اتھارٹی رولز کے مطابق نا ہونے پر 17000 روپے جرمانہ عائد کر کے 280 لیٹر مزید دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔