لاہور؛ صوبائی وزیر غضنفرعباس نے ڈس ایبلڈ پرسن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح  کر دیا

8

لاہور،25اگست ( اے پی پی ):محکمہ سوشل ویلفیئرکی جانب سے ڈس ایبلڈ پرسن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی لانچنگ تقریب ۔ صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر وبیت المال غضنفرعباس چھینہ  نے ڈی پی ایم آئی ایس کا باقاعدہ افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں وزیرلائیو اسٹاک شہاب الدین،وزیر آئی  ٹی ارسلان خالد،اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعلی پنجاب تیمور لالی،ایم پی اےعرفان اللہ نیاذی،نمائندگان ڈبلیو ایچ اوڈاکٹرپیتھا،ڈاکٹرمریم، سیکرٹری سوشل ویلفیروقاص علی محمود،اسٹیک ہولڈر اداروں کے سیکرٹریز ،ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیرفیض نعیم وڑائچ  ، ڈائریکٹر عرفان گوندل ،سول سوسائٹی ، خصوصی افراد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرسوشل ویلفیئرغضنفرعباس چھینہ نے کہا کہ پنجاب کے اس نظام سے خصوصی افراد کے تمام ریکارڈ کو ڈیجٹلائز کرنے میں مدد ملے گی،  یہ سسٹم خصوصی افراد کو آن لائن رجسٹریشن کے لیے سہولت فراہم کرے گا، اس سسٹم کے تحت خصوصی افراد کے لیے نوکریوں کا حصول آسان ہوگا،  سسٹم صنف سے الگ ڈیٹا بیس  اور PCRDP ویب سائٹ تک رسائی بھی فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ڈی پی ایم آئی ایس حکومت کی طرف سے متعین خصوصی کوٹہ کے تحت ملازمت کی پیشکش کرنے والی نجی اسٹیبلشمنٹ کی معلومات کی فراہمی کویقینی بناۓ گا۔پنجاب کے اس نظام سے خصوصی افراد کے تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست کی تکمیل کے لیے خصوصی افراد کو ساتھ لیکرچلنا ہوگا،اس نظام کو نادرا اور دیگر محکموں کے ساتھ منسلک کیا گیا تاکہ خصوصی افراد کے تمام امور کو ایک ہی چھتری تلے انجام دیا جا سکے۔

اے پی پی /لاہور/حامد