بیوروکریسی اور سول افسران کا ملک کو آگے لے جانے میں اہم کردار ہے؛ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان

10

لاہور،25 اگست( اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ بیوروکریسی اور سول افسران  کا ملک کو آگے لے جانے میں اہم کردار ہے،سول افسران گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ چلتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے 31 ویں سینیئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہم  ہے ،  ٹیم ورک پہ یقین رکھیں،آپ کو اصول ضوابط کے مطابق کام کرنا ہے، آگے جا کر مشکل فیصلے کرنے ہیں،فیصلے کرتے وقت آپ کو علامہ اقبال کے افکار ‘سبق پھر پڑھ صداقت کا، شجاعت کا عدالت کا’ کو مد نظر رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام بہت اہم ہے، ملک میں معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔

چیف انسٹرکٹر  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ محمد مسعود احمد نے گورنر پنجاب کو بریف کیا،منیجمنٹ کورس کے شرکاء میں  سبین عثمان خٹک، محمد شاہد ڈایو،شہزاد آصف، محمد حمزہ شفاقت، نادیہ آمین، عبدالسلام شاہ، اویس احمد خان، کاشف علی، ساجد سعید رانجھا، علی انصر زیدی، شاہد اقبال، اشفاق احمد اور دانش حسین عباسی شامل تھے۔