اسلام آ باد، 12 اگست (اے پی پی ): رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے جمعہ کو یہاں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت پاکستان کو ہمیشہ سازشوں اور نفرتوں سے محفوظ رکھے ، لوگ خون کا سمندر عبور کرکے پاکستان آئے ہمیں اس ملک کی قدر کرنی چاہئے اور اس کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ، پولیس اور ہر ادارے نے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا ہے ، قیام پاکستان اور اس کے بعد جن نامور اور جن گمنام خواتین نے قربانیاں دی ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے پہلے بھی قانون سازی کی گئی اور بھی کرنے کی ضرورت ہے ۔