مری ، 07 اگست (اے پی پی ):محرم الحرام پر بنائے جانے والے ایمرجنسی میڈیکل کور پلان کے ساتھ ساتھ عام شہریوں اور مری میں آنے والے سیاحوں کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کرنے کے پیش نظر ریسکیو 1122 مری کے اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور مقامی شہریوں اور سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ہیلپ لائن 1122 عوام الناس کی مدد کے لیے 24/7 آپریشنل رہتی ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے موبائل سے بروقت 1122 ملائیں اور دی گئی ہدایت کے مطابق ایمبولینس کے لیے *1 دبائیں، فائر اور دیگر ایمرجینسیز کے لیے *2 دبائیں۔امدادی ہیلپ لائن 1122 مری کنٹرول روم میں موصول ہونےوالی ہر ایک ایمرجنسی کال پر ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
اگر کسی بھی موبائل/نیٹ ورک سے بغیر کوڈ ملائے 1122 ڈائل کرنے میں پریشانی کا سامنا آئے تو ریسکیو کنٹرول روم 9330025، 9330016 051- پر کال کر کے بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔