مری،13 اگست (اے پی پی):14 اگست یوم آذادی کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں ٹریفک کے خصوصی انتظامات ،سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی بہترین روانی کے لئے ٹریفک پولیس کے 270 سے زائد اہلکار تعینات،ٹوارزم پولیس کے 150سے زائد اہلکار سیاحوں کی مدد میں مصروف عمل ہیں، اس دوران ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے داخلی راستوں پر چیکنگ پکٹس قائم کردی گئی ہیں ۔
مری آنے والے سیاحوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گئیں،مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رکھی جائے، سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کے لئے سپیشل کنڑول روم بھی قائم کیا گیا ہے سیاحوں میں آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کے جا رہے ہیں۔ ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے لفٹر اور بیٹ انچارجز مسلسل پیٹرولنگ کر رہے ہیں،ٹریفک پولیس نے مری آنے والے سیاحوں کوہدایت کی ہے کہ موسم اور رش کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر ہی سفرکریں۔