مری،13 اگست (اے پی پی ):نیشنل آرٹیکلچرسوسائیٹی آف پاکستان اورپی ایچ اے کے اشتراک سے جشن آزادی کے موقع پر پی آئی اے پارک کشمیر پوائنٹ میں پھولوں کی نمائش کاانعقاد کیا گیا ۔ نمائش کا افتتاح سٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئر کلیم نے کیا، نمائش میں مختلف سرکاری اورنجی اداروں کی جانب سے پھولوں کے سٹال سجائے گئے جن پر خوبصورت رنگ برنگے پھولوں رکھے گئے ہیں، نمائش میں رکھے گئے رنگ برنگے خوبصورت پھولوں میں سیاحوں کی بھی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے ، نمائش جشن آزادی کے تین روزتک جاری رہے گی۔











