مری؛ یوم عاشورہ عقیدت واحترام سے منایا گیا، مرکزی جلوس محلہ امام بارگاہ سے برآمدہوا

1

مری ، 09 اگست   (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح مری میں بھی یوم عاشورہ محرم الحرام عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔ دسویں عاشورہ محرم الحرام کا جلوس محلہ امام  بارگاہ سے برآمدہوا ۔

جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جی پی او چوک  پہنچا  جہاں زاکرین  نے  خطاب کیا۔  ماتمی جلوس کے عزہ دارنوحہ خوانی اور سینہ گوبی کے ساتھ یا حسینؑ یاحسینؑ کی صدائیں  بلند کرتے رہے ،  ماتمی جلوس مال روڈ چوک سے امام بارگاہ محلہ پر اختتام پزیر ہوا۔

اس موقع پر پولیس ریسکو 1122 اور دیگر ادروں سمیت انتظامیہ نے سکیورٹی کے انتظامات  کئے  تھے ۔