اوکاڑہ؛ ایم پی اے سید صمصام علی شاہ بخاری کا ضلع بھر میں عاشورہ محرم کے انتظامات کا جائزہ، بہترین انتظامات پر تعریف کی

2

اوکاڑہ،09اگست(اے پی پی ):وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر ممبرپنجاب اسمبلی وسابق صوبائی وزیر پنجاب سید صمصام علی شاہ بخاری نے ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں عاشورہ محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اوکاڑہ ، رینالہ خورد، دیپالپوراور تاریخی قصبہ شیر گڑھ میں عاشورہ محرم کے حوالے سے برآمد ہونے والے مرکزی امام بارگاہوں کے راستوں  پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ ، ڈی پی او محمد حسن اقبال سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ محرم الحرام میں بہترین انتظامات پر سید صمصام بخاری نے ضلعی انتظامیہ شیعہ علماء،زاکرین ،اور علماء کرام کو یوم عاشور پر بھائی چارے ،رواداری قائم رکھنے پرسراہا۔