مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے؛ مرتضیٰ نور

25

بہاولپور،05 اگست (اے پی پی ):کوآرڈینیٹر جنرل انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے سوشل سائنسز مرتضیٰ نور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

یو م استحصال کشمیر پر  اپنے  پیغام میں   انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے  فیصلہ کرنے کا حق دیا جانا چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن  انسانی تاریخ کے سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب بھارت نے غیر قانونی قانون سازی کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

مرتضیٰ نور نے کہا کہ پاکستانی 1947 سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر 1947 سے پہلے ہی شروع کیا تھا اور اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔