مشیر داخلہ میر ضیاء کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں مون سون بارشوں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے اجلاس کو نقصانات اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی

6

قلات20 اگست (اے پی پی ): مشیر داخلہ میر ضیاء کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں مون سون بارشوں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر قلات نے اجلاس کو نقصانات اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کمشنر قلات نے بتایا کہ پندران گزک جوہان نیچارہ ٹیمرغ گرانی کے علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے سیلاب سے متاثرہ سٹکوں کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ کا کہنا تھا کہ اضلاع میں 600 خاندانوں کیلئے امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے محکمہ پی ڈی ایم اے امداد و بحالی کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے پیاز اور سیب کی فصلوں کو ذیادہ نقصان پہنچا ہے موجودہ چیلنج بہت بڑا ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم متاثرین کی مکمل بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اجلاس میں مشیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بحالی اور امداد کیلئے پی ڈی ایم اے صوبائی انتظامیہ کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں غیر معمولی بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے جن میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصانات کے ساتھ ساتھ انفراسٹیکچر بھی شامل ہیں۔