ملتان؛حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی خدمت ریونیو کچہری کا انعقاد 

11

ملتان،02اگست (اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ریونیو افسران کے ہمراہ ریونیو کچہری لگائی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز ایک چھت تلے موجود تھے۔

طاہر وٹو نے کہا حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق عوامی ریلیف ترجیح ہے اور کہا سرکاری دفاتر کو عوامی خدمت کے مراکز بنانے کی پالسی پر عمل پیرا ہیں اور تحصیلوں میں بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نےپانچ سو سے زائد درخواستوں پر احکامات جاری کئے ہیں۔