ملتان، 02 آگست(اے پی پی): ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ویسٹ منیجمنٹ کمپنی چوہدری غلام نبی نے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ملازمین کی حاضری چیک کی اور غیر حاضر ملازمین کی جواب طلبی کر دی گئی۔
اس موقع پر چوہدری غلام نبی نے کہا کہ ملازمین دفتر کی پابندی کو شعار بنائیں، ملازمین محنت اور لگن سے ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیئے اقدامات کریں۔
ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی نے مختلف پارکوں کا بھی دورہ کیا،صفائی پودوں کی تراش خراش اور پودوں کو پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن نے کہا کہ بارشوں میں پارکوں میں پانی کی نکاسی کے لیئے بھی اقدامات کر رہے ہیں، پارکوں میں صفائی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے،گرین بیلٹس اور پارکوں میں گھاس کی کٹائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔اُنھوں نے مزید کہاکہ تمام چھوٹے اور بڑے پارکوں میں عوام سہولیا ت کی فراہمی کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔











