ملتان؛ فیڈ بیک آن لائن سروے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم

4

ملتان 04 آگست (اے پی پی ):کمشنر  انجینئر عامر خٹک نے نجی  کالج میں فیڈ بیک آن لائن سروے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو موٹر سائیکل انعام دی گئی۔

 کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ طلباء محنت ، لگن کیساتھ حصول علم یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں سے ہی ملک اور قوم کی امیدیں اور مستقبل وابستہ ہے ۔

نجی کالج کے ڈائریکٹر اسامہ بشیر قریشی نے کہا کہ بورڈ امتحانات میں ہمیشہ کالج کے طالب علموں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں کالج کے تعلیمی نظام کا لازم حصہ ہیں۔