ملتان، 30 اگست (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہراولیاء کے باسیوں کو مضرصحت خوراک کھانے سے بچا لیا ، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ بستی نوروالا میں اے بی گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، جس دوران 5 ہزار کلو کھٹی میٹھی املی مٹیریل اور 2 ہزار کلو گرام فنگس زدہ اچار تلف کردیا گیا ہے جبکہ فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ فوڈ بزنس مالکان نے بھاری مقدار میں بوسیدہ املی اور اچار سٹور کررکھا تھا ،غیر معیاری خوراک ملتان شہر اور لوکل ایریاز میں دوکانوں پر سپلائی کی جانی تھی ۔انہوں نے کہا فوڈ اتھارٹی نے موقع پر پہنچ کر ہزاروں کلو گرام مضر صحت خوراک برآمد کرلی اور کہا مظہرِ صحت خوراک کو ڈمپنگ سائیٹ پر تلف کردیا گیا ہے۔