ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اینٹی ڈینگی سپرے کروا دیا گیا

40

ملتان ،23 اگست (اے پی پی ): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں اینٹی ڈینگی سپرے کروا دیا گیا ہے۔

 چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ترجمان نے کہا کہ اینٹی ڈینگی سپرے ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان رضوان حیدر کی زیر نگرانی کروایا گیا  ہے ، اینٹی ڈینگی سپرے بچوں کے ہوسٹل، ایڈمن بلاک اور آفس کے دیگر مقامات پر کروایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی سپرے ضلعی محکمہ صحت کے تعاون سے کروایا گیا ہے ، اینٹی ڈینگی سپرے کروانے کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنا ہے۔