ملتان ؛ ڈپٹی کمشنر طاہروٹو کی زیرصدارت محکموں کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر رفتار تیز کرنے  کی ہدایت

1

ملتان، 12 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ترقیاتی منصوبوں پر رفتار تیز کرنے  کی ہدایت  کرتے   ہوئے کہا ہے کہ

واسا اور روڈز کی سکیموں کو ترجیح بناکر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

جمعہ کو یہاں  قومی تعمیر نو کے محکموں کے  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ  شاہراہوں کی اپ گریڈیشن کیلئے اداروں کی حدود کا تعین کیا جارہا ہے ، مرکزی چوکوں پر ڈیجیٹل سگنلز کی تنصیب جلد مکمل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کمرشلائزیشن کرنے والا محکمہ اس علاقے کی ترقی کابھی ذمہ دار ہوگا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماسٹر پلان کو آبادی،وسائل و زمینی حقائق کے مطابق اپ ڈیٹ کرینگے۔ انہوں نے  واسا سکیموں کی تکمیل کے بعد سڑک کو مکمل بحال کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  قومی تعمیر نو کے محکمے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں ، وہاڑی چوک تا انٹر چینج تک روڈ کی اپ گریڈیشن منصوبہ شروع کیا جائے۔