میرپورخاص؛ ایڈوکیٹ ماما یوسف لغاری نے تزئین و آرائش کے بعدبارکی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

6

میرپورخاص،12 اگست  ( اے پی پی): پاکستان بار کونسل کے رکن سپریم کورٹ پاکستان کے سینئر و نامور وکیل ایڈوکیٹ ماما یوسف لغاری نے تزئین و آرائش ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد بار کی نئی عمارت کا  افتتاح کر دیا ہے ۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میرپورخاص کے صدر ایڈوکیٹ شوکت راہمون،  جرنل سیکریٹری محبوب کپری نے مہمان خاص وہ دیگر شرکاء سینئر وکلاء کو سندھی ثقافت اجرک ٹوپی اور شال کے تحائف پیش کیئے۔

  تقریب میں سینئر وکلاء ایڈیشنل ایڈوکیٹ جرنل سندھ ایڈوکیٹ میر نعیم ٹالپور، سندھ بار کونسل کے رکن سینئر ایڈوکیٹ شیر محمد وسان،  ایڈوکیٹ علی حسن چانڈیو، ایڈوکیٹ منصور خان،   ایڈوکیٹ دوست محمد کولاچی،  ایڈوکیٹ نظام الدین پیرزادا، ایڈوکیٹ عبدالقدیر چوہان، ایڈوکیٹ عزیز میمن، ایڈوکیٹ ماما شمن شیخ، ایڈوکیٹ جاوید چوہدری،  ایڈوکیٹ آفتاب چوہدری، سندھ پبلک سروس کمیشن کے رکن  ایڈوکیٹ ھریش چندر ، ایڈوکیٹ رؤف آرائیں، ایڈوکیٹ غزالہ یوسف   ایڈوکیٹ حاجی قلندر بخش لغاری،   ایڈوکیٹ غفار ناریجو ایڈوکیٹ مسعود لغاری،ایڈوکیٹ غلام نبی میوو،  سابق صدر  ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن  میر پرویز اختر ٹالپور، لیڈیز وکلاء سینئر وکلاء سمیت ایوان صحافت میرپورخاص کے سینئر رکن جرنل سیکریٹری میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس نامور صحافی فلک شیر اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔