ملکہ کوہسار مری، گردونواح میں شدید بارش جاری

7

مری، 20 اگست ( اےپی پی):ملکہ کوہسار مری  اورگردونواح میں شدید  بارش جاری  ہے۔ بارش اور ٹھنڈی ہوائوں کے باعث موسم سہانا ہوگیا ۔ بادلوں نے وادی کو اپنی آغوش میں لے لیا ہے ، شدید بارش کے باعث لینڈسلایڈنگ کا خطرہ  بڑھ گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری کی طرف آنے والے سیاحوں گاڑی کی لائٹ استعمال کریں ۔ گاڑی کو انتہائی احتیاط سے ڈرائیو کریں ۔بارش کے باعث روڈ پر پھسلن ہے

مری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  مری کی طرف آنے والے تمام راستے مکمل طور پر کلیئر سیاحوں مری کی طرف آ سکتے ہیں۔