میرپورخاص،14 اگست ( اے پی پی): انچارج سی آئی اے پولیس عنایت علی زرداری، انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے ستار نگر موچی پاڑا میں رہائشی مکان پر چھاپہ مارکر 340 پاسپورٹ برآمد کر لیے ہیں اور ڈیون کمار عرف ڈی کے، ارجن، چیتن اور نارائن کے خلاف سیٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ داخل کرکے ارجن اور نارائن کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان پڑوسی ملک بھارت اور دیگر ممالک کی ایمبسیز سے جعلی ویزا اور کاروبار کے اسٹیکرز اسٹپمپ اور فارملٹیز کرنے کے بعد لوگوں سے لاکھوں روپے لے کرر باہر بھیجنے کا دھندا کرتے تھے اور انکا ماسٹر مائینڈ ڈیون کمار عرف ڈی کے ہے۔
ملزمان میں ارجن اور نارائن کو گرفتار کرکے مقامی خصوصی جج سے ریمانڈ لے لیا گیا ہے جبکہ باقی ماسٹر مائنڈ ڈیون کمار عرف ڈی کے دبئی میں موجود ہے۔











