وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اہم اجلاس، سیلاب کی صورت حال سمیت صوبے کی سیکورٹی کے امور پر غور کیا گیا

39

کوئٹہ،02اگست(اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکیورٹی سمیت صوبے کے دیگر اہم امور اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا گیا۔

 اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے  وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو  کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی سے متعلق امور اور دیگر معاملات پر اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ،ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسین کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔