اسلام آباد،26اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ سندھ میں سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈیجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔وزیر اعظم کو جہاز میں سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاموں پر بریفنگ دی گئی ۔











