شیرانی؛شدید بارشوں کے باعث بند بلوچستان کو  خیبرپختونخوا سے ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک روانی بحال

20

شیرانی، 26اگست(اے پی پی):مون سون کی شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کو بلوچستان سے ملانے والی شاہراہ ہیوی مشینری کی مدد سے  بلوچستان کی حدود میں کلیئر کر دی گئی ہے ،شاہراہِ پر ٹریفک کی روانی  بھی بحال ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی اعجاز احمد جعفر ، ایگزیکٹو انجینئر مشینری مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ انجنیئر طاہر جان مندوخیل نے دہانہ سر کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل رات شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ بند ہوگئی تھی، جسکی وجہ سے سینکڑوں مسافر اور ٹرک، بسیں پھنس گئی۔  انہوں نے کہا کہ ژوب ڈی آئی خان شاہراہِ دو صوبوں کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہِ ہے ، مون سون کی نئے اسپیل سے شاہراہ انتہائی متاثر ہوئی ہے اور جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ اور مسلسل بارشوں سے شاہراہ کو کلیئر کرنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو کلیئر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ، محکمہ انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ، لیویز فورس نے جدوجہد کی۔