لاہور 5 اگست ( اے پی پی ) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورتحال اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کریں گے،ہم نے مل کر عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں ہمارے ہر اقدام کا محور غریب آدمی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک بار پھر عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت عوامی خدمت کے لئے موجود ہے۔