اسلام آباد، 03 اگست (اے پی پی ): سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ5 اگست کا بھارتی اقدام ایک جارحیت تھا،ایک جنگی عمل تھا ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 05اگست کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پاؤں تلے روندا گیا ،پہلی زمہ داری پاکستان کی بنتی ہے کے انڈیا کے اس عمل اور جارحیت کو بے نقاب کرے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بلخصوص اقوام متحدہ کو بھارت کے اس اقدام کا نوٹس لینا چاہیے، یہ ہتھکندے اس بات کا ثبوت ہیں کہ انڈیا حریت اور آزادی کی لہر کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔











