اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی ): سابق ممبر قومی اسمبلی کشمالہ طارق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی 75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی موقع پر اے پی پی سے گفتگو میں پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا ہے ہمیں سوچنا ہے کہ ہم پاکستان کو کیا دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں عورتوں کو شمولیت ضروری ہے ۔











