خانیوال ، 24 اگست (اے پی پی ): جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقے سے منانے کے لیے لوگ پرجوش ہیں گھروں، مساجد، گلی کوچوں اور تجارتی مراکز کو سجایا جارہا ہے۔عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے گھروں، مساجد تجارتی مراکز سرکاری و نجی اداروں میں محفافل،سیرت کانفرنسؐ،مقابلہ نعت رسول مقبولؐ اور مضامین کے مقابلے جاری ہیں وہیں نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کا یوم ولادت منانے کے لیے شہر کو دلہن کی طرح سجانے کے لیے عاشقان رسولؐ نے شہر بھر میں لگائے گئے سٹالز کارخ کرلیا ہے اور سبز جھنڈے،بیجز،مسجد نیویؐ، خانہ کعبہ کے ماڈلز اور اس نسبت سے دیگر اشیاء کی خریداری کررہے ہیں۔
نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی دنیاوآخرت میں سرخرو ہوا جاسکتا ہے۔











