پی این ایس ذوالفقار کی دبئی بندرگاہ آمد، یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد،دونوں ملکوں کی افواج نے بحری مشق میں بھی حصہ لیا

3

اسلام آباد،17اگست(اے پی پی): پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، دبئی بندرگاہ پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نےمیزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس ذوالفقار پر پرچم کشائی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ دورہ کے اختتام پر دونوں ملکوں کی افواج نے بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس ذوالفقارکےاس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔