دریائے راوی میں متوقع سیلاب کے پیش نظر40 ریسکیورز ,کشتیاں ،ضروری سامان سمیت  مختلف مقامات پرکیمپس قائم

2

اوکاڑہ،16اگست(اے پی پی) : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے  پانی چھوڑے جانے کی اطلاع کے بعد اوکاڑہ کی حدودسے گزرنے والے دریائے راوی کے نزدیکی مقامات پر ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر 40 ریسکیورز، کشتیاں اوردیگرضروری سامان کے ساتھ کیمپس قائم کردیے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کو سیلاب کے ممکنہ خطرے سے آگاہی کے اعلانات کئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے ہمہ وقت تیارہے۔