چنیوٹ؛ضلع بھر میں وطن عزیز کی 75ویں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منائی جا رہی

11

چنیوٹ، 14 اگست (اے پی پی) : ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں میں بھی وطن عزیز کی 75ویں یوم آزادی (ڈائمنڈ جوبلی) نہایت جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب  سے ہوا ، پرچم کشائی ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد الرحمن نے کی۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے بعد ریسکیو 1122 نے مارچ پاسٹ پیش کیا گیا۔8 بجکر 58 منٹ پر سائرن بجائے گئے اور ٹریفک رک گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اسکی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

بعدازاں تقریب میں شامل طلباء و طالبات میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اس کے علاوہ سکولوں میں بھی یوم آذادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اسی طرح تحصیل لالیاں اور بھوآنہ میں بھی یوم آذادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔