چنیوٹ؛75ویں یوم آزادی پردی کریسنٹ سکول باہو مان (پی بی) میں پرچم کشائی کی تقریب، آزادی کیک بھی کاٹا گیا

17

چنیوٹ،14 اگست (اے پی پی) :  75ویں یوم آزادی (ڈائمنڈ جوبلی) کی تقریبات  جوش وخروش سے جاری ہیں۔ملک بھر کے دوسرے سکولوں کی طرح دی کریسنٹ سکول باہو مان (پی بی) میں بھی جشن آزادی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے ملی نغمے اور ترانے پیش کیے بعد ازاں کیک بھی کاٹا گیا جبکہ پرچم کشائی بھی کی گئی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے  وائس پریذڈنٹ حاجی عبدالوہاب نے قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد بتائے ہو ئے کہا کہ یہ وطن دین اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور دنیا کے نقشے پر ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لانا تھا۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات ملک کی ترقی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں تاکہ ہم دنیا میں ترقی یافتہ ملک بن سکیں۔