چنیوٹ؛ پولیس اہلکاروں کو پکار15پر موصول ہونے والی ایمرجنسی کالزپرریسپانس کرنے کے طریقہ کاربارے آگاہی  دی گئی

7

چنیوٹ،25 اگست (اے پی پی): پولیس  اہلکاروں کو پکار15پر موصول ہونے والی ایمرجنسی کالزپرریسپانس کرنے کے طریقہ کار سے آگاہی  دی   گئی ۔انچارج پکار 15نے پولیس افسران و جوانوں کو ملٹی میڈیاکے زریعے لیکچر دیا۔ پکار 15پر موصول ہونے والی سنگین نوعیت کی کالز سے متعلق کرائم میپنگ،کرائم اینالسزکے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ اسدالرحمن نے تربیتی ورکشاپ کی اہمیت،افادیت سے متعلق آگاہی دی۔ انہوں   نے کہا  کہ کرائم میپنگ سے جرائم  کی شرح کم کرنے میں مدد ملے گی،گشت کے نظام کومزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کرائم اینالسز کی مدد سے کرائم پاکٹ ایریاز کی نشان دہی کرکے جرائم  کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جائے گی۔

ڈی پی او کی طرف سے مرحلہ وار تمام پولیس افسران کو تربیتی ورکشاپس کروانے کی ہدایت کی گئی۔