چنیوٹ؛ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصرکا ٹھٹھہ قمر کا ،ٹھٹہ دئوکا اور موضع سلولکے تحصیل لالیاں کا دورہ

19

چنیوٹ، 03 اگست  (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے  ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی کے ہمراہ سیلاب کے باعث دریائی کٹاو کا شکار ہونے والے علاقوں ٹھٹھہ قمر کا  ،ٹھٹہ دئوکا اور موضع سلولکے تحصیل لالیاں کا  دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے  علاقہ مکینوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے مناسب ہدایات جاری کیں  ۔ اسسٹنٹ کمشنر  لالیاں کامران اشرف و دیگر ریونیو افسران بھی ہمراہ تھے۔