چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات میں ماڈل بنا کر واقعہ کربلا کی منظر کشی، زائرین کا تانتا بندھ گیا

48

چنیوٹ ،09اگست (اے پی پی):چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات میں جامعہ بعثت کے طلباء اور طالبات نے امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقاء کی یاد کو تازہ کرنے کیلئے ماڈل بنا کر واقعہ کربلا کی منظر کشی کی۔   شبیہہ کربلا اور دیگر زیارتوں کو دیکھنے والے سینکڑوں زائرین کا تانتا بندھ گیا۔

عزاداران امام حسین نے ماڈل بنا کر واقعہ کربلا کی منظر کشی کی ؛ شبیہہ کربلا میں خیمہ حسینی ،نہر فرات،ٹیلہ زینبیہ سمیت جنت البقیع،محلہ بنی ہاشم،مقتل گاہ حسین کے ماڈل بنائے گئے۔

طلبہ یکم محرم الحرام سے اس منظر کشی کو تیار کرنے میں لگ جاتے ہیں اور  سب یہ اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں پورا سال  وہ اپنی جیب خرچی کو صرف اس دن کے لیے جمع کرتے ہیں۔

عزاداران نے شہدائے کربلا کی یاد تازہ کرنے کے لئے ماڈل بنائے،خیمہ بستی میں پانی،دودھ سوڈا، جام شیریں کی سبیلیں لگائی گئیں  ، جہاں لنگر حسینی کا بھی وسیع انتظام کیا گیا  :شبیہہ کربلا اور دیگر زیارتوں کو دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔