ڈپٹی کمشنرشاہد فرید کی زیرصدارت ضلعی انسدادپولیو کمیٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد

7

نارووال، 19 اگست( اے پی پی):  ڈپٹی کمشنرشاہد فرید کی زیرصدارت ضلعی انسدادپولیو کمیٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد طارق،ایم ایس ڈاکٹرفرازنور،نمائندہ عالمی ادارہ صحت،سی ای او ایجوکیشن محمد اقبال،ڈی آئی او احسان الحق چوہدری،ڈی ایس وی مجاہد علی کے علاوہ ڈائریکٹردی ایجوکیٹرزانوارالحق،مذہبی اسکالرپیرمحمدتبسم بشیراویسی، ودیگر نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہاکہ بچے مستقبل کے روشن ستارے ہیں اور ان کاروشن کل ان کی صحت سے منسلک ہےلہذاان کی بہترین پرورش کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کی صحت پرتوجہ دیناہوگی،پولیوویکسین کے دوقطرے بچوں کی صحت مند زندگی میں انقلاب برپاکرسکتے ہیں۔اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ساتھ سیاسی سماجی اورمذہبی طبقہ سمیت ہرفرد کواپناکرداراداکرناہوگا۔ڈپٹی کمشنر نارووال نےمحکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ہدایت کی کہ پولیو فری پاکستان کا ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھی جائیں۔فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرکو بتایا کہ ضلع نارووال میں22 اگست سے 26اگست تک پولیو مہم جاری رہے گی،مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے  3لاکھ 65ہزار198کو پولیوویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 81فکسڈ اور38ٹرانزٹ ٹیموں سمیت مجموعی طورپر 1ہزار298ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈاکٹرمحمدطارق نے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال کو کروناکےحوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بھی بریفنگ دی۔