ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی خطرہ کو کم سے کم سطح پرلاسکتی ہے؛ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا

11

اوکاڑہ،22اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی ڈینگی کے خطرہ کو کم سے کم سطح پرلاسکتی ہے، لوگوں کوچاہیئے کہ محکمہ صحت کی گائیڈ لائینزپر عمل کرکے مچھروں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام انسداد ڈینگی ریلی کے شرکاء سے کیا۔ریلی میں ضلعی محکموں کے سربراہان، اساتذہ کرام  سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہاراختر حسین ،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد اسسٹنٹ کمشنر ملک راشدنعمت کھوکھر ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال،چیف آفیسر ضلع کونسل میڈیا اور سینئر سٹیزن بھی  موجود تھے۔ ریلی کے اختتام پر لوگوں میں انسداد ڈینگی پر مبنی بروشرز بھی تقسیم کئے گئے ۔