ڈی جی خان اور راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری

8

ڈی جی خان، 26 اگست ( اےپی پی): ڈی جی خان اور راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔آج فوج کی ٹیموں نے پھنسے ہوئے لوگوں کو بچا لیا ہے جن میں خواتین، بچے اور ان کے املاک کو سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

ریلیف کیمپوں میں مقیم لوگوں کو تیار کھانا اور خشک راشن سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور متاثرین میں تیار کھانے کی تقسیم کا عمل بھی زور و شور سے جاری ہے۔

آرمی میڈیکل کور کے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات دستیاب ہیں۔

پاک فوج سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔