ژوب؛75 واں یومِ آزادی پر  پرچم کشائی  کی تقریب سرکٹ ہاؤس میں منعقد، پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی

3

ژوب،15 اگست  (اے پی پی ): 75 واں یومِ آزادی پر  پرچم کشائی  کی تقریب سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔

 کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی، کمانڈنٹ ژوب ملیشیا کرنل سمیر احمد ڈپٹی کمشنر ژوب رمضان پلال ایس پی خلیل اللہ کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر جار اللہ جلال زئی نے پرچم کشائی کی ۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی ، ڈپٹی کمشنر ژوب رمضان پلال نے  کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی خاص نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے،آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ژوب میں پہلی بار ڈویژنل سطح پر جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ہے  جس میں ژوب شیرانی اور قلعہ سیف اللہ کے طلباء طالبات نے حصہ لیا ہے ۔

 اس موقع پر بچوں نے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ بعد ازاں کمشنر ژوب ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔