”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر سے ہی مکمل ہوگا, وہدری پرویز الٰہی

5

لاہور، 5اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے قیام پاکستان کے وقت ہی سازشیں شروع کر دی تھیں۔کشمیر میں مداخلت کرکے ہندوستان نے امن کی فضا خراب کی جبکہ دوسری طرف فلسطین میں سازش کرکے امن خراب کیا گیا۔ یاسین ملک کو ٹرائل کا بنیادی حق نہیں دیا جا رہا۔ یاسین ملک نے جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے اور ان کی حالت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں سے نکال کر گولیاں ماری جا رہی ہیں۔بعض جگہوں پر بھارتی فوج نے معصوم لوگوں پر گولیاں چلانے سے انکار کیا ہے اور بین الاقوامی تنظیمیں بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔ترکیہ اور پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے لئے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ نہ صرف پنجاب بلکہ پورا پاکستان آزادی کشمیر کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔پاکستان کشمیری عوام کی جائز جدوجہد میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کا ساتھ دیں گے۔