کوہلو؛کمشنر بالاچ عزیز کا ضلع کے مختلف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، نقصانات کا جائزہ لیا

9

کوہلو،13اگست(اے پی پی): کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز  نے ضلع کے مختلف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے ضلع میں محکمہ لائیو اسٹاک کے لگائے گئے فری ویٹرنری کیمپ کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں حالیہ بارشوں سے کوہلو سبی قومی شاہراہ سمیت رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئی ہیں،ضلع میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد تک ریلیف اور جاں بحق افراد کے ورثا کو امدادی چیک فراہم کئے جارہے ہیں۔

کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں متاثرہ زمینداروں کو بھی ریلیف فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں سروے آخری مراحل میں ہے۔