گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں؛ صوبائی وزیر مواصلات چودھری علی افضل ساہی

7

لاہور، 22 اگست ( اے پی پی):صوبائی  وزیر مواصلات چودھری علی افضل ساہی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ،نوجوان نسل ہی ملک و قوم کی ترقی کی ضامن ہے ۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں  نے پیر کو  یہاں بلڈنگ ریسرچ اسٹیشن لاہور میں سی اینڈ ڈبلیو کے نئے بھرتی سب انجینئرز کے اعزاز میں منعقدہ  تقریب سے  خطاب میں کیا۔ وزیر مواصلات چودھری علی افضل ساہی نے نئے بھرتی ہونے والے سب انجینئرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ سب محکمہ اور ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے،کمیشن کے ذریعے بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر مواصلات چودھری علی افضل ساہی نے روڈ ریسرچ اور میٹیریل ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔