گھوٹکی،22 اگست (اے پی پی ): باغ میں پاک فوج کی گاڑی حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی نوجوان نائک شاہد حسین گنگل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ، شہید اہلکار کو فوجی اعزاز کے ساتھ اوباڑو کے نواحی علاقے راجن پور میں سپردخاک کر دیا گیا۔
ایک روز قبل آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں گاڑی حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نوجوان کا جست خاکی اوباڑو کے گاؤں راجن پور پہنچا دیا گیا۔ بیٹے کی شہادت کی اطلاع ملنے پر پاک فوج کے نائک شاہد حسین کے والد عبد الخالق گنگل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے شہید اہلکار نائک شاہد حسین اور والد عبد الخالق گنگل کی آبائی گاؤں سلطان خان گنگل میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔
شہید نوجوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کرنے کے بعد آبائی شیخ طاہر قبرسان میں سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات اور فوجی افسران سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔











